وزیر داخلہ نے جامعہ کراچی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیرداخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر غیر ملکیوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے میں 2 خواتین سمیت 3 چینی باشندے جاں بحق ہوگئے۔
کراچی یونیورسٹی میں ایک وین میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین چینی باشندے جاں بحق ہوئے جبکہ چوتھا شخص ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور ہو سکتا ہے۔