کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گلستان کے علاقے میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں راہ گیر سمیت2افراد جاں بحق جبکہ لیویز اہلکارسمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔ جمعہ کو گلستان کے علاقے سیگی میں دو گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر سمیت2افراد جاں بحق جبکہ لیویز اہلکارسمیت2افرادزخمی ہوگئے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پرہسپتال پہنچادیا گیا لیویز اورسیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کرلیا
گلستان : دو گروہوں میں تصادم 2افراد جاں بحق جبکہ لیویز اہلکارسمیت 2افراد زخمی

ٹیگز:
گلستان
