کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں پاک افغان سرحد کے قریب فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے پوری ہمت بہادری اور جانثاری سے دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا اور 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا. وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے جو قربانیاں ہماری افواج نے دی ہیں اس پہ ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کامیابی کے ساتھ ناکام بنارہی ہیں اور اپنے ملک اور سرحدوں کا دفاع بہادری دلیری اور جانفشانی سے کررہی ہیں وزیراعلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت قابل افسوس ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
شمالی
