سابق جعلی وزیراعظم، سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاؤ، مریم نواز

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوا در) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق جعلی وزیراعظم ! سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاؤ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق جعلی وزیراعظم! آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے، کبھی سعودی عرب، ایران کے درمیان ثالثی، کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی۔مریم نواز نے استفسار کیا کہ یہ اچانک کیا ہوگیا؟ آپ کے خلاف سازش ہوگئی؟ آپ تومغرب کے چہیتے تھے نا؟ اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو، سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاؤ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے