حکومت نہیں بچا سکتے بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ،مریم نواز
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے حملے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ’حکومت تو نہیں بچا سکتے، مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ‘۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کاہ کہ ’آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاؤ گے، اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے‘۔