پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور راہی نگور میں خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے نواحی علاقہ راہی نگور میں قتل ہونے والی خاتون کے قتل کے الزام میں عبدالغفور ولد رسول بخش نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔ اسٹنٹ کمشنر گوارگو برکت بلوچ نے تحصیلدار پروم فضل محمد کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لیویز کو جوں ہی واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی ڈپٹی کمشنرپنجگور عبدالرزاق ساسولی کی خصوصی ہدایت پر لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر خاتون کے قتل کے الزام میں ایک ملزم عبدالغفور ولد رسول جو مقتولہ کے والد ہیں کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پنجگور، راہی نگور میں خاتون کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

ٹیگز:
پنجگور
