بلوچستان عوامی پارٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،میر ضیاء اللہ لانگو

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ بی اے پی کے لائحہ عمل پر غور اور تجاویز زیر بحث آئیں انھوں نے کہا کہ کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان کی ابھرتی ہوئی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے ہے جس کی بلوچستان قومی اسمبلی سینٹ اور کے پی کے میں بھی واضح نمائندگی ہے انہوں نے کہا کہ کہ موجودہ ساسی صورت حال کے پیش نظر بی اے پی کے تمام ارکان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ایسا کوئی کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے سے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں کوئی رکاوٹ نا آئے ہمیں صوبے کے مفادات عزیز ہے اس کی ترقی کے لئے لیے بلوچستان عوامی پارٹی پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا گیا پارٹی کے منشور کے عین مطابق بلوچستان کی ترقی اور کے لیے کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے