ہم دن نہیں گھنٹے گن رہے ہیں، سردار اختر مینگل

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے جب ایک صحافی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد استفسار کیا کہ کیا حکومت کے دن گنے گئے؟ تو انہوں نے برجستہ طور پر جواب دیا کہ ہم دن نہیں گھنٹے گن رہے ہیں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملک عبدالولی کاکڑ، آغا حسن، حاجی ہاشم، ملک نصیر، سید محمود شاہ ، مولانا انور، زاہد درانی اور مولانا لطف الرحمان شریک تھے ہونے والی ملاقات میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور آئندہ مستقبل کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے