کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینیٹر سردارشفیق ترین نے پاکستان کسٹمز کی جانب سے پشتون تاجروں کے ساتھ ناروا رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کسٹمز چوروں اور ڈاکوؤں کی طرح تاجروں کی گوداموں میں لوٹ مار کرتے ہیں،اسلام آباد میں سی ڈی اے کے نام پر اسسٹنٹ کمشنر پشتونوں سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سردارشفیق ترین نے کسٹم کے رویہ کی مذمت کی اورکہاکہ پاکستان کسٹمز کا رویہ پشتون تاجروں کے ساتھ انتہائی افسوسناک ہے کسٹم ایکٹ ون 62اور ون 63کے تحت کسٹم شہر کے اندر کسی چیز پر چھاپے نہیں مار سکتے،رات گئے کسٹم اہلکاران گوداموں میں گھس کر لوٹ مار کرکے 10سے12گاڑیوں کاسامان اٹھا لیتے ہیں اورصبح 2گاڑیاں ظاہر کرکے باقی سامان غائب کیاجاتاہے دکانوں سے سامان بھی اٹھایاجاتاہے یہ عمل کسی ڈاکو یا چور کی طرح ہے اس سے قبل لاہور میں شال مارکیٹ میں ٹائر گوداموں میں جو واقعہ ہوا اس حوالے سے ڈی سی کسٹم سے بات کی تو انہوں نے واضح انکار کیا،اسلام آباد میں ہمارے پشتونوں کو سی ڈی اے کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان تنگ کرکے بھتہ مانگتے ہیں،اگر بھتہ سے انکار کیاجاتاہے توانہیں اٹھایاجاتاہے یہ افسوسناک رویہ ہے۔
پاکستان کسٹمز کا رویہ پشتون تاجروں کے ساتھ انتہائی افسوسناک ہے،سینیٹر سردارشفیق ترین

ٹیگز:
سینیٹر سردارشفیق ترین
