سبی کے علا قے جیل روڈ پر ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ سبی کے سی ٹی ڈی تھانے میں درج
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سبی کے جیل روڈ پر گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ سبی کے سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا دھماکے میں سات افراد شہید اور 25زخمی ہوگئے تھے۔ایس ایچ او سی ٹی ڈی سبی نے بتایا کہ سبی کے جیل روڈ پر گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی تھانہ سبی غلام علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، مقدمے میں قتل،اقدام قتل، انسداد دہشت گردی اور ایکسپوزو ایکٹ کی دفعات درج کی گئی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی سبی میں گذشتہ روز سبی میلے کے اختتام پر ہونے والے خودکش دھماکے میں سات افراد شہید جبکہ 25زخمی ہوئے تھے۔