چوروں کا ٹولہ جو بھی کرے گا میں اس کے لیے تیار ہوں ” وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کا ٹولہ، چوروں کا گلدستہ، ڈاکوؤں کا پلندہ میرے خلاف جتنی بھی کوشش اور پلاننگ کرلے، میں ان کو این آر او نہیں دوں گا، مخالفین کے مقابلے کے لیے تیار ہوں اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ مافیا کہتا ہے کہ این آر او نہیں دو گے تو حکومت گرادیں گے ، بلیک میل نہیں ہوں گا، کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھوں گا۔عمران خان نے دوران خطاب شیخ رشید احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ شیخ صاحب، یاد رکھیں، کپتان جب میچ کھیلتا ہے تو وہ اپنے مخالف کی ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے کہ اگر وہ ٹاس جیتے گا تو کیا کرے گا، اور میں ٹاس جیتوں گا تو میری ٹیم کیا ہوگی، وکٹ تیز ہوگی تو کون سے باؤلر کھلانے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوروں کا ٹولہ جو بھی کرے گا میں اس کے لیے تیار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے