کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ریسکیو نے لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سبزل روڈ نورزئی کالونی کے قر یب ایک مشتبہ بوری کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی گئی،پو لیس اور ریسکیو کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر بوری کو چیک کیا تو اس میں پندرہ سالہ نامعلوم لڑکی کی لاش موجود تھی،ریسکیو کے عملہ نے لاش کو فوری طور پر سو ل ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا تاہم و جہ قتل اور لاش کی شناخت عمل میں نہیں آسکی مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔
کوئٹہ،سبزل روڈ سے 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

ٹیگز:
کوئٹہ
