قلات لیویز پوسٹوں کو کینسل کر نا نوجوانوں کے ساتھ کھلم کھلا ظلم ہے، سردار زادہ سعید جان لانگو

قلات (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سردار زادہ میر سعید جان لانگونے کہا ہے کہ قلات لیویز پوسٹوں کو کینسل کر نا نوجوانوں کے ساتھ کھلم کھلا ظلم ہے نوجوان طبقے آرڈر کے انتظار میں تھے موجودہ حکومت نے انہیں مایوس کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو برس قبل قلات لیویز کی پوسٹوں میں جو انٹرویو دیا گیا نوجوان طبقے آرڈر کے انتظار میں موجودہ حکومت نے انہیں کینسل کرکے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مایوس کیا جوکہ نوجوانوں کے ساتھ کھلم کھلا مزاق کے مترادف ہے موجودہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم نہیں دے سکتے تو کم از کم نوجوانوں کے ساتھ مزاق بند کریں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مایوس اور غریب عوام کو مہنگائی بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا غریب عوام کا جینا محال کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے