تمبو، زمین کے تنازعہ پرسگے بھائی نے اپنے دو بھائیوں کو قتل کردیا

تمبو (ڈیلی گرین گوادر) منجھوشوری کے علاقے میں سگے بھائی نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں کو قتل کردیا اور 3افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق منجھوشوری پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ علی گل جتک میں ملزم نور حسن نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے دو سگے بھائیوں علی حسن اور علی مراد محمد شہی کو قتل اور اپنے تین بھتیجوں علی اصغر،علی اکبر،محمد حسن کو زخمی کرکے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر منجھوشوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو تحویل میں لیکر ڈیرہ مراد جمالی کی ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے