ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے70 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے، ترجمان کیسکو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے132Kv جیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کے علاقوں کو 70 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے اور اب 30صرف میگاواٹ کی برقی قلت موجود ہے جسے لوڈ مینیجمنٹ کے زریعے پورا کیا جا رہا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ بہت جلد ایران کی جانب سے بجلی کی سپلائی100میگاواٹ ہوجائے گی جسکے بعدصورتحال معمول پر آنے سے مکران کے تینوں اضلاع یعنی کیچ (تربت)،گوادر اور پنجگور میں کے تمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کر دی جائے گی واضح رہے کہ22جنوری کو ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے132kV جیکی گور مین ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی بندکیا گیا تھا جسکے نتیجے میں مکران کے تینوں اضلاع کے مند،تْمپ،تربت،ہوشاب، پنجگور،پسنی،اورماڑہ،جیونی،گوادرانڈسٹریل،گوادر ڈیپ سی پورٹ اور گوادر گرڈاسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جسکے بعدایران کی جانب سے یومیہ صرف30 میگا واٹ تک بجلی فراہم کی جا رہی تھی لیکن پھر 27 جنوری کی رات سے بجلی کی فراہمی70 میگا واٹ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے