قلات بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ دودھ دہی فروش سمیت ہوٹلزمالکان کو بھاری جرمانہ
قلات(ڈیلی گرین گوادر)فوڈ اتھارٹی بلوچستان کا چھاپہ دودھ دہی گوشت فروش ہوٹلز سمیت مضر صحت اور ذائد المعیاد اشیاء خوردونوش فرخت کرنے والے تاجروں اور صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا ہماری کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہنگی فوڈ اتھارٹی ڈائریکٹر ریاض علی رند اور ڈاکٹر ذاکر کا میڈیا سے گفتگوانہوں نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے تاجر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اس سے قبل بھی قلات کے تاجروں کو وارننگ دی مگر آج پھر وہی حال ہے نہ صفائی کا خیال ہے اور نہ ہی ذائدالمعیاد اشیاء خودونوش کی دکانوں میں کمی ہیں غیر معیاری اور ذائدالمعیاد کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنیوالے تاجروں اور صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے دودھ دہی فروش سمیت ہوٹلز مالکان کو بھاری جرمانہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے تاجروں کے خلاف ہماری کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔