ضلع خیبر، 52 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

خیبر (ڈیلی گرین گوادر)ضلع خیبر کی میچنی چیک پوسٹ کے قریب کسٹم عملے کی بڑی کاروائی، 52 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔رپورٹ کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والی 52 کلوگرام آئس اور ہیروین برآمد کی گئی ہے ۔

کسٹم کلکٹرپشاورکے مطابق منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں سے برآمد ہوئی جبکہ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔کارگو گاڑی افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئی تھی، کسٹم عملہ نے گاڑی کے ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے