نواز شریف فروری سے پہلے نہیں آئیں گے، لوگ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے،رحمان ملک

سکھر(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ حالات دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ لوگ اپنی پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔

ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی ہیں وہ کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ نواز شریف فروری سے پہلے نہیں آئیں گے۔

پی پی کے مرکزی رہنما رحمان ملک نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بدترین ہیں اور مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ انہوں نے یشن گوئی کی کہ ڈالرز مزید بڑھے گا۔ میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملکی سیاست کے لیے آئندہ ڈھائی ماہ بہت اہم ہیں کیونکہ بہت سی باتیں کلیئر ہونے والی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے