بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورجزوی ابر آلود رہا تاہم آج ہفتہ کو کوئٹہ، قلات، زیارت، کوہلو، سبی، بارکھان، خضدار، ژوب، نوکنڈی، دالبندین، چمن، پشین اورنصیر آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ممکنہ بارشوں اور برفباری کے لئے پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے