کوئٹہ ، بولان میڈیکل کمپلیکس سے منشیات کے کیس میں عمر قید کا زیرعلاج قیدی فرار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس سے منشیات کے کیس میں عمر قید کا زیرعلاج قیدی فرار ہوگیا جبکہ موسی خیل میں قتل کا ملزم ضمانت منسوخ ہونے کے بعد عدالت سے رفو چکر ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق بجلی روڈ تھانے نے ملزم شمس اللہ کومنشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھااسے ایک سال قبل عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی قیدی شمس اللہ کو سنٹرل جیل کوئٹہ سے علاج کے غرض سے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں سے وہ پولیس اہلکاروں کو جل دے کر فرار ہوگیا دوسری جانب موسی خیل میں قتل کا ملزم سیشن کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد عدالت سے رفو چکر ہوگیا،سیشن جج موسی خیل نے ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کی تھی،لیویز حکام کے مطابق ملزم محمد عالم کی گرفتاری کیلئے لیویز کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔