حب،پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی 824 کلو چرس برآمد

حب :پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،824 کلو گرام اعلی کو الٹی کی منشیات (چرس) برآمداس حوالے سے ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعد پسنی کے علاقے شادی کور سیاہی نالے میں چھپائی گئی824کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریبا-4405.10ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلی کارکردگی کو سراہا واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے