گوادر(ڈیلی گرین گوادر) کلکٹر کسٹم کا منشیات کے اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی،دو مختلف کاروائیوں میں 40 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، منشیات کے اسمگلروں اور کسٹم اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر منشیات کے اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گوادر کسٹم نے ساحل بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے جب تک ساحل بلوچستان کو منشیات سے پاک نہیں کیا جاتا ہم اپنی کاروائیاں آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کلکٹر کسٹم گوادر محمد جاوید چوہدری نے کسٹم آفس گوادر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کسٹم نے ساحل بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کے منشیات کے اسمگلرز منشیات کی بڑی کھیپ آپس میں ایکسچینج کررہے ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز جیوانی کے علاقے میناب بارڈر، پلیری میں اسمگلروں سے 16 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کے کرسٹل برآمد کرلی جب کے اسی روز ایک اور کاروائی میں 300 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی افیون بھی برآمد کی گئی۔جن کی مجموعی مالیت 4 کروڑ روپے ہے۔اس دوران اسمگلروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا لیکن منشیات کے اسمگلر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان کسٹم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر اورماڑہ کے علاقے میں 2568 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرلی جن کی مالیت 40 کروڑ روپے بنتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ بلوچستان کا ساحل کنڈ ملیر سے لیکر گوادر جیوانی تک اسمگلروں کی وسیع نٹ ورک موجود ہے جو ساحلی علاقوں سے بین الاقوامی روٹ پر منشیات کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کسٹم نے ماضی میں بھی منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ ہم اپنی زمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور اپنے فرائض منصبی ادا کررہے ہیں۔ ہم نے ساحل بلوچستان میں منشیات کے گھناؤنا دھندے کی روک تھام کے لئے کسی صورت اپنے فرائض سے غافل نہیں رہیں گے۔ہماری کوشیشں تب تک جاری رہیں گی جب تک ساحل بلوچستان کو منشیات سے پاک نہیں کیا جاتا۔ہم یہاں پر رکنے والے نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ہم پر کسی ادارے کا کوئی دباؤ نہیں بلکہ ہم اپنی ہی ادارے کے دباؤ پر منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیے ہوئے ہیں جو کہ یقینا اس خطے پر رہنے والوں کی خواہش بھی ہوئی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کے ہم جو بھی کارروائی کریں گے اپنے ادارے کی ایما پر کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ٹرانزٹ گاڈیوں کو ضلعی انتظامیہ کی اجازت پرمخصوص مدت کے لیے چلانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر اے سی کسٹم گوادر رانا عمیر،انسپکٹر کسٹم نجیب بلوچ،انسپکٹر کسٹم عارف میروانی و دیگر بھی موجود تھے
گوادر، اسمگلرزمنشیات کی بڑی کھیپ آپس میں ایکسچینج کرتے ہوئے پکڑا گیا

ٹیگز:
گوادر
