خضدار کوشک میں گھریلو ناچاقی کی بنا خاتون قتل

خضدار : خضدار کوشک ایریا میں گھریلو ناچاقی کی بنا میاں نے بیوی کو قتل کردیا،اطلاع ملنے پر ایس ایس پی خضدار ارباب امجد علی کاسی نے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کاروائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد سٹی پولیس موقع واردات پر پہنچ کر نعش کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزم کی تلاش کے لیے کوشک کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر ملزم محمد قاسم کو ایک گھنٹے کے اندر ہی گرفتار لیا ​پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا اور نعش کو ورثا کے حوالے کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے