ہرنائی واقعے میں ملوث ظالموں کو فوراً قانون کی گرفت میں لایا جائے، بلاول بھٹو زرداری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری نے ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے3 کانکنوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں بلا ول بھٹو زردای نے کہاکہ واقعے میں ملوث ظالموں کو فوراً قانون کی گرفت میں لایا جائے جن کے ہاتھ غریب کان کنوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت واقعے کی تحقیقات کرے اور محنت کشوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں انہوں نے مقتول کان کنوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔