گند اواہ /جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر خالد خان مگسی پر نوتال روڈ بختیار اباد کے قریب ڈاکوؤں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی تحصیل گنداواہ کے صدر سید صفدر اکبر علی شاہ حسینی،ضلعی ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی و مگسی پینل سید ولایت بخاری ایڈووکیٹ و دیگر پارٹی عہدے داران و ارکان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر خالد خان مگسی پر نوتال روڈ بختیار اباد کے قریب ڈاکوؤں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بختیار آباد نوتال روڈ پر آئے روز ڈاکوؤں کی لوٹ مار سے عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں یہ واقعات نہ صرف عوام کی جان و مال کے لئے خطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و امان کو بھی بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔انہوں نے وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی حفاظت ممکن ہو سکے جبکہ بختیار آباد نوتال روڈ پر ڈاکوؤں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی جائے اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کو مزید مضبوط کیا جائے اور ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔بلوچستان عوامی پارٹی ضلع جھل کے تمام عہدے داران و ممبران اور کارکنان نے اپنے مرکزی صدر نوابزادہ میر خالد خان مگسی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ڈاکووں کی جانب سے ان پر حملے کی پر زور الفاظ میں مزمت کی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پْرزور مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لئے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بختیار آباد نوتال روڈ پر آئے روز ڈاکوؤں کی لوٹ مار سے عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں،نوابزادہ خا لد مگسی

ٹیگز:
نوابزادہ خا لد مگسی
