اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا گورنر بلوچستان نے انکااستعفیٰ منظور کرلیا

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا گورنر بلوچستان نے انکااستعفیٰ منظور کرلیا ہے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ انہیں پیش کیا تھا جسے جمعرات کو گور نر بلوچستان نے آئیں کے آرٹیکل 53کی شق 5اور آرٹیکل 127کے تحت منظور کر لیا ہے اس حوالے سے بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ نئے اسپیکر کا انتخاب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد عمل میں لایا جائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے