دکی(ڈیلی گرین گوادر)دکی کے علاقے غریب آباد میں گھر کے اندر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھائی کی فائرنگ کے نتیجے میں اس کا اپنا بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ حبیب الرحمن ولد عبدالسلام قوم ترین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دکی، گھریلو تنازع پر بھائی کی فائرنگ سے بھائی جاں بحق

ٹیگز:
دُکی
