کوہلو (ڈیلی گرین گوادر)کوہلو اور بارکھان کے سرحدی علاقے بالا ڈھاکہ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فورا موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔ ایس ایچ او گرسنی کے مطابق برآمد کی جانے والی دونوں لاشوں کو ان کی شناخت اور قانونی و ضابطے کی مزید کارروائی انجام دینے کے لیے بارکھان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مختلف زاوئیوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
کوہلو، سرحدی علاقے بالا ڈھاکہ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

ٹیگز:
کوہلو
