بلوچستان اسمبلی کے ناراض ارکان صحافیوں کے سوالات کا جواب دئیے بغیر پریس کانفرنس ختم کر کے چلے گئے
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان اسمبلی کے ناراض ارکان صحافیوں کے سوالات کا جواب دئیے بغیر پریس کانفرنس ختم کر کے چلے گئے، منگل کو بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے ناراض ارکان اسمبلی سے سوالات شروع کئے تو وہ بغیر جواب دئیے پریس کانفرنس ختم کر کے چلے گئے اور کہا کہ کل تک کا انتظار کریں تمام سوالات کے جوابات مل جائیں گے