کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق بچے رامزخلیل کے لواحقین میت کے ہمرا تربت سے کوئٹہ پہنچ گئے انصاف کیلئے میت کے ساتھ کوئٹہ کے ریڈزون کے قریب دھرنا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بلیدہ میں مکان میں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والے بچے رامزخلیل کے لواحقین منگل کو میت کے ہمراتربت سے کوئٹہ پہنچ گئے اور انصاف کی فراہمی کے لئے بچے کی میت کیساتھ ریڈزون کے قریب شہید فیاض سنبل چوک پردھرنا دے دیا اس موقع پربلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، ارکان اسمبلی ملک نصیر شاہوانی، سید احسان شاہ، اکبر آسکانی،عبدالرشید بلوچ، احمد نواز بلوچ،شکیلہ نوید دہوار، بی این پی کے سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، میر عبدالرؤف رند سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے دھرنے میں شرکت کی اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا بچے کے لواحقین کا موقف ہے کہ رامز خلیل پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہوا جبکہ رامز کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی عملی میں لائی جائے دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ بچہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔
رامزخلیل کے لواحقین میت کے ہمرا تربت سے کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ کے ریڈزون کے قریب دھرنا

ٹیگز:
رامزخلیل
