سلیکٹڈ حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے ، شیخ جعفر
ژوب (گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع ژوب کا اجلاس منعقد ہوااجلاس کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل تھے اجلاس سے سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل ضلعی صدر اجمل اعوان بلوچ خان کبزی مولوی حبیب اللہ اختر جان لوون حمید خان مندوخیل محمود خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوامی جماعت ہے اور نواز شریف کے ووٹ کی عزت کے بیانیہ پر تمام جمہوری جماعتیں متفق ہیں اور موجود حکومت کٹھ پتلی اور ربڑ سٹیمپ ہے اور نااہلی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان ہے اور عوام نان شبینہ سے محروم ہو چکے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی معیشت مظبوط کر دی تھی اور سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے تھی لیکن موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے لیکن عوام نے مسلط ٹولہ کو مسترد کر دیا ہے آنے والے وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے اور الیکشن جلد ہونے والے ہیں کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ووٹ کی عزت اور بے توقیری کے خلاف تحریک میں پی ڈی ایم کی تحریک میں اول دستہ کا کردار ادا کریں۔