دشمن نے شکست کے بعد ہمارے ساتھ سائیکلوجیکل وار شروع کر رکھی ہے، یفٹیننٹ جنر ل سرفراز علی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنر ل سرفراز علی نے کہا ہے کہ جنگیں فوج نہیں قومیں لڑا کرتی ہیں اگر قوم فوج کے پیچھے نہ ہو اور صرف فوج لڑے ایسے میں جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی ہمارا یقین ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا اور ہم اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہیں گے۔یہ بات انہوں نے محکمہ کھیل و امور نوجوانا ن کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کہی، تقریب میں صوبائی وزراء و مشیران میر ظہور بلیدی، مٹھا خان کاکڑ،عبدالخالق ہزارہ، سیکرٹری کھیل و امور نوجوانا ن عمران گچکی، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کے خاندانوں نے بھی شرکت کی تقریب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور شہداء کے خاندانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے،کمانڈر سدرن کمانڈ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکے لئے اعزاز کی بات کی ہے کہ آج وہ ان خاندانوں سے مخاطب ہیں جنہوں نے اپنوں کو اس سرزمین پر قربان کردیا انہوں نے کہا کہ دشمن نے شکست کے بعد ہمارے ساتھ سائیکلوجیکل وار شروع کر رکھی ہے جسے ہمیں ناکام بنانا ہے اس وقت پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نبرد آزماہو نے کے لئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن یہ سمجھتا تھا کہ وہ پاکستان میں کاروائیاں کر یگا لیکن اسے ناکامی ہوئی جہاں تک شہداء کی بات ہے ہمیں انکے مشن کو آگے لیکر جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ دشمن کی کوشش تھی کہ وہ یہاں کے لوگوں کو قومیت کے نام پر تقسیم کرے لیکن اسے کامیابی حاصل نہیں ہوئی کیونکہ پوری قوم دشمن کے عزائم کے خلاف متحدہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی منزل کی جانب ضرور جائیگا چاہے ہم اس میں اپنا کردار ادا کریں یا نہ کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے راستے الگ ہوتے ہیں وہ جو چاہتا ہے ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اختلافات ہر جگہ پر ہوتے ہیں جنہیں ملکر ختم کرنا ہوگا آج کے دور میں خواتین کا بھی اہم کردار ہے کہ وہ اپنی اولاد کی صیحح تربیت کریں تاکہ مستقبل میں انکے بچوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔تقریب سے وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالخالق ہزارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو م دفاع منانے کا مقصد تجدید عہد کرنا ہے سیکورٹی فورسز اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہیں ہمیں دیکھنا ہے کہ 22کروڑ عوام کیا اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں کیا ہمارے نوجوان جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جانب گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا نام پوری دنیا میں ہے اور پوری دنیا اسکی معترف ہے دشمن نے ہمیشہ کوشش کی کہ ملک میں فرقہ واریت اور قومی تعصب پھیلائے ہمیں ملکر ان کی سازشوں کو ناکام بنا نا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیر کے شہداء کو نہیں بھولنا چاہیے بھارت مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار انتہائی ضروری ہے۔تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، صوبائی وزراء کو بہترین کارکردگی پر شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے