کوئٹہ کے نواحی علاقے مار واڑ میں بے گناہ نہتے مزدوں کو قتل کر نے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہے،مولانا شفیق

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی رہنماء وصوبائی تر جمان مولانا شفیق دولت زئی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے مار واڑ میں بے گناہ نہتے مزدوں کو قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں مار واڑ میں مسلح افراد کے افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ مزدوں کے قتل میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے عوام نام نہاد مذہبی اور قوم پرستوں جماعتوں کی دوغلاپن کی سیاست سے مایوس ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے