مستونگ، علیزئی قبائل کے سردار کی گرفتاری کیخلاف شاہراہ بلاک
مستونگ (گرین گوادر نیوز) مستونگ قتل کے مقدمے میں علیزئی قبائل کے سردار گرفتار ردعمل میں مشتعل علیزئی قبائل کے افراد نے کوئیٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کی تفصیلات کے مطابق 2019 میں شاہوانی اور علیزئی قبائل کے درمیان قبائلی تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے شاہوانی قبائل ایک نوجوان موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوئے شاہوانی قبائل نے علیزئی قبائل کے سردار شاہ زمان علیزئی اور دیگر ملزمان پر فائرنگ اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا گزشتہ شب کوئیٹہ سریاب میں شادی ہال سے سریاب پولیس نے سردار شاہ زمان علیزئی کو مزکورہ قتل کے کیس میں گرفتار کرکے مستونگ پولیس کے حوالے کردیا.ردعمل میں علیزئی قبائل کے مشتعل افراد نے علیزئی قبائل کے سردار شاہ زمان علیزئی کی گرفتاری کے خلاف کوئیٹہ کراچی قومی شاہراہ رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کی اور سردار شاہ زمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا مقامی انتظامیہ سے مزاکرات کے بعد مظاہرین نے ہڑتال ختم کرکے قومی شاہراہ ٹریفک کے لیئے بحال کی