کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ارباب ہاؤس کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی سے ملاقات کی اور ان کی کزن اور فرید خان (خان جی) کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت و افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ملاقات کے دوران صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری اور سینیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی کے درمیان علاقائی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فیصل زہری، سردارزادہ میر قیوم ساسولی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی سے تعزیتی ملاقات، علاقائی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

