کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے سلسلے میں آج ایوب اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں پہلے میچ کے دوران ریئل ہدھ اور برائٹو پینٹ کمپنی کی ٹیموں کے درمیان شاندار اور دلچسپ مقابلہ کھیلا گیا۔
دونوں ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ 2،2 گول سے برابر رہا، اور کوئی بھی ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی۔
آج کا پہلا میچ شائقینِ فٹبال کی بھرپور توجہ کا مرکز رہا۔ ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فٹبال کے شائقین کی بڑی تعداد نے میچ سے لطف اٹھایا۔

