ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر)کچھی کینال کے علاقے سے نامعلوم افراد نے 2کرکٹرز کو اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق کچھی ینال کے قریب نامعلوم افراد نے کندھکوٹ سے کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے سوئی کے رہائشی دو مقامی کرکٹرز ذاکر بگٹی اور وادن بگٹی کو اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام کی طرف فررا ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں اورملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کچھی کینال کے علاقے سے2کرکٹرز اغواء

ٹیگز:
کچھی کینال
