چارسدہ (ڈیلی گرین گوادر) جے یو آئی کے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مولانا محمد ادریس کو شہید کرنے والے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلی گئیں۔ چارسدہ میں نامعلوم افراد نے مولانا محمد ادریس کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔مولانا ادریس کو گھر سے مدرسے جاتے ہوئے منگل کی صبح نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ ان کی سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔تفتیشی حکام نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مولانا ادریس کے قتل کا منصوبہ افغانستان میں بنایا گیا اور دہشتگرد کا تعلق افغانستان سے ہے، اسکے مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگایا جارہا ہے۔
مولانا محمد ادریس کو شہید کرنے والے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلی گئیں : ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت بھی کرلی گئی

ٹیگز:
مولانا محمد ادریس
