کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، عبدالصمد حقیار، مفتی محمد ابوبکر، عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی اور حاجی عطاء محمد شمشوزئی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پورا صوبہ بدامنی کی شدید لپیٹ میں ہے۔ عوام کا جان و مال غیر محفوظ ہو چکا ہے شہر میں چور، قاتل اور جرائم پیشہ عناصر خونخوار بھیڑیوں کی مانند دندناتے پھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بدامنی کی اس لہر میں شہر کے گلی کوچوں سے لے کر ریڈ زون تک کوئی بھی مقام محفوظ نہیں رہا جو کہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ حکمران طبقہ زمینی حقائق سے آنکھیں چرا کر شیشے کے محلوں میں بیٹھا سب کچھ معمول کے مطابق ہونے کے دعوے کر رہا ہے جو عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ فارم 47 کی بنیاد پر قائم حکومت نے نااہلی، بدانتظامی اور ناقص طرزِ حکمرانی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ عوام کو درپیش سنگین مسائل، بڑھتی ہوئی بے چینی اور عدم تحفظ کے احساس کے باوجود حکمرانوں کی بے حسی لمح? فکریہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر امن و امان کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
کوئٹہ میں چور، قاتل اور جرائم پیشہ عناصر خونخوار بھیڑیوں کی مانند دندناتے پھر رہے ہیں ٗمولانا عبدالرحمن رفیق

ٹیگز:
عبدالرحمن رفیق
