کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی اور میر فاروق بزنجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کے بزرگ اور قدآور رہنما نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے انتقال کو صوبے کے لیے بڑا نقصان قرار دیا دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مرحوم بلوچستان کے عوام کے درد کو سمجھنے والے رہنما تھے اور ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیتے ہوئے ظالم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے دریں اثناء نواب ثناء اللہ زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر سردار محمد اسلم بزنجو، سابق سینیٹر میر طاہر بزنجو اور میر ظاہر بزنجو سے ان کے بھائی میر فاروق بزنجو کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میر فاروق بزنجو کے انتقال سے نہ صرف بزنجو خاندان بلکہ پورا جھالاوان ایک باوقار اور قدآور شخصیت سے محروم ہوگیا ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
نواب ثناء اللہ زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی اور میر فاروق بزنجو کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ زہری
