لاہور (ڈیلی گرین گوادر) بسنت کے رنگ ایک بار پھر لاہور کی فضاء میں بکھر گئے، لاہوریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی سفارتکار، کھلاڑی اور شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے بھی اس تہوار کے رنگ میں رنگ گئے۔ دہلی گیٹ لاہور میں منعقدہ بسنت کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے کراچی اور بیرونِ ملک سے دہلی گیٹ پہنچے۔ اداکار یاسر حسین، میکال ذوالفقار، عدیل اور محب مرزا سمیت اداکارہ جگن کاظم، علی زرغون، فریال خان، گوہر اور آمنہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اداکاروں نے بسنت کی بحالی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا، اداکار عدیل اور اداکارہ آمنہ نے خود کو مریم نواز کا فین قرار دیا، جبکہ اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ لاہور اور بسنت لازم و ملزوم ہیں اور یہ خوشی کی بات ہے کہ بسنت دوبارہ واپس آگئی ہے۔
لاہور ` غیرملکی سفارتکار، کھلاڑی اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے بھی بسنت کے رنگ میں رنگ گئے

ٹیگز:
لاہور
