کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے دالبندین میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کی شامل 6بجکر 44منٹ پر دالبندین اور گرد ونواح میں زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 66کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز دالبندین سے جنوب مشرق میں 47کلو میٹر دور تھا۔انتظامیہ کے مطابق واقعہ میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں 4.2 زلزلہ

ٹیگز:
دالبندین
