کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ کے جج سعادت بازئی کے عدالت نے حق دو تحریک کے رہنما حسین واڈیلا سمیت ان کے ساتھیوں کو 10 دن کے ریمانڈ کیلئے کرائم برانچ کے حوالے کیا اس دوران گوادر حق دو تحریک کے وکیل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اعتراض اٹھایا کہ گوادر حق دو تحریک کے حسین واڈیلا سمیت ان کے ساتھیوں کے خلاف 17 سے زائد ایف آئی آر درج ہیں جب کہ محکمہ داخلہ صوبائی حکومت نے بددیانتی پر گوادر حق دو تحریک کے رہنماؤں کو کوئٹہ کرائم برانچ کے حوالے کیا ان کا ٹرائل گوادر میں ہوگا وہاں پر انسداد دہشت گردی کی عدالت بھی موجود ہے ان کو وہاں منتقل کیا جائے بعد ازاں انسداد دہشت گردی کے جحج نے 10 دن کے ریمانڈ کیلئے کرائم برانچ حوالے کیا عدالت کے احاطے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی اشرف حسین سابق صوبائی وزیر نویدکلمتی رشید بلوچ بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اورنگ زیب بلوچ جئند بلوچ وکلاء رہنماؤں الاودین بلوچ ایڈووکیٹ واجہ ظہور بلوچ جام ساکا جلیل لانگو سہیلا بلوچ ایڈووکیٹ و دیگر کثیر تعداد میں سیاسی کارکن موجود تھے
کوئٹہ،انسداد دہشت گردی عدالت نے حسین واڈیلا سمیت انکے ساتھیوں کو10روزہ ریمانڈ پر کرائم برانچ کے حوالے

ٹیگز:
عدالت
