سیشن جج سریاب نے2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 12 سال قید لاکھوں روپے جرمانے کی سزا سنادی
کوئٹہ(گرین گوادرنیوز) سیشن جج سریاب جناب طارق انور کاسی نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 12 سال قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان محمد روز اور دولت خان نے گزشتہ سال پولیس تھانہ سریاب کی حدود میں پسٹل سے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار سید مصطفی کو زخمی کردیا تھا، واقعہ کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت ہذا میں پیش کیا، گزشتہ روز عدالت نے زیر دفعہ 324کے تحت جرم ثابت ہونے پر ملزمان محمد روز اور دولت خان کو پانچ پانچ سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالت نے ملزمان کو زیر دفعہ 37ADFکے تحت جرم ثابت ہونے پر بھی ایک ایک سال قید مزید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ سزا سنائے جانے کے بعد ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔