کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ رڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارواپڈا انجینئر رئیس خان مندوخیل جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے اور مزیدکارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ، تیزرفتارموٹرسائیکل اورٹرالرمیں تصادم ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
تصادم
