سڈنی (ڈیلی گرین گوادر) آسٹریلیا کے ساحل پر خونی کھیل کھیلنے والے حملہ آور کو دبوچنے اور رائفل چھیننے والا بہادر شخص مسلمان نکلا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شہری کی شناخت 43 سال کے احمد الاحمد کے نام سے ہوئی ہے۔ احمد الاحمد دوبچوں کا باپ اور سڈنی میں پھل فروش ہے۔حملہ آور پر قابو پانےکی کوشش میں احمد کو بھی بازو پر دو گولیاں لگیں۔ احمد الاحمد اسپتال میں زیر علاج ہے، اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
آسٹریلیا کے ساحل پر حملہ آور کو قابو کرنے والا بہادر شخص مسلمان نکلا

ٹیگز:
آسٹریلیا
