شکارپور(ڈیلی گرین گوادر) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 9 شکارپور3 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز علی درانی 73 ہزار 554 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار رشد اللہ شاہ 9 ہزار 412 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ حلقے کے مجموعی 178 پولنگ اسٹیشنز میں سے 70 کو حساس قرار دیا گیا تھا، جبکہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 792 ہے۔
آغا سراج درانی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست آغا شہباز درانی نے جیت لی

ٹیگز:
آغا شہباز درانی
