کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے چیئرمین پورٹ اتھارٹی گوادر نورالحق بلوچ کے ہمراہ ملابند وارڈ گوادر کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد بارشوں کے دوران کوہ باتیل سے آنے والے پانی کے ریلے سے آبادی کو بچانے، ڈرینیج سسٹم کے بہترین نظام اور دیگر مسائل کا حل تھا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور چیئرمین پورٹ اتھارٹی نے مختلف مقامات کا وزٹ کرکے نکاسی آب سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیااس موقع پر کونسلر فیصل اللہ بخش، شریف میاہ داد، منیر احمد بانا،نوید محمد، اکرم فدا اور وسیم صمد سمیت علاقہ مکین بھی موجود تھے۔قبل اس سے امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی خصوصی شرکت کے ساتھ گوادر فش ہاربر میں مول ہولڈرز کااہم اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کی اجلاس گوادر فش ہاربرکم منی پورٹ کے ہیڈ آفس میں ہوا اور اس میں مول ہولڈرز کے علاوہ گوادر پورٹ کے ڈائریکٹر آپریشن انجینئر منیر احمد بانا، فش ہاربر کم منی پورٹ کے آفیسرز انچارج انجینئر لیاقت بلوچ اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران مول ہولڈرز نے فش ہاربر مول سے متعلق مختلف مسائل پیش کیے، جن میں صفائی کے امور، چھت و فرش کی مرمت، مول ہولڈرز کے لیے دفاتر کی تعمیر اور دیگر تکنیکی و انتظامی مسائل شامل تھے۔ شرکاء نے مسائل کے حل کے لیے تفصیلی گفتگو کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جی پی اے کے ڈائریکٹر آپریشن انجینئر منیر احمد بانا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں گوادر فش ہاربر کے او آئی سی انجینئر لیاقت بلوچ سمیت مول ہولڈرز کے تین ممبرز بھی شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی مول کی صفائی اور دیگر ضروری امور کی نگرانی کرے گی۔چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے اجلاس کو بتایا کہ فش ہاربر کی چھت اور دیگر مرمتی کاموں کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جمعتہ المبارک کے روز فش ہاربر کے ملازمین کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے تاکہ کام کی رفتار میں رکاوٹ نہ آئیعلاوہ ازیں چیرمین نے زیرِ زمین سمندر میں موجود رکاوٹ کے مقام پر روشنی نصب کرنے اور اسے روشن رکھنے کی بھی ہدایت دی۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا چیئرمین پورٹ کے ہمراہ ملابند وارڈ کا دورہ

ٹیگز:
مولانا ہدایت الرحمان
