کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی تمام تر حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال کے باوجود مئیر، ڈپٹی مئیر اور ٹاؤن چیئرمین کے منصب جے یو آئی کے نمائندے ہی سنبھالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم واضح طور پر دیکھ رہے ہیں کہ حلقہ پی بی-7 اور پی بی-45 میں عام انتخابات کی طرح سیاسی انجینئرنگ کا کھیل دوبارہ دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا کسی صورت قبول نہیں ہے۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ حکومتی مشینری صرف عہدوں اور مفادات کے وقت متحرک ہوتی ہے، لیکن اگر کسی بھی غیر قانونی، غیر منصفانہ یا مشکوک اقدام کی کوشش کی گئی تو جے یو آئی کے کارکن مضبوط دیوار بن کر سامنے آئیں گے اور عوامی حقِ رائے دہی کے تحفظ کے لیے بھرپور مزاحمت کریں گے۔
تمام تر حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال کے باوجود مئیر، ڈپٹی مئیر اور ٹاؤن چیئرمین کے منصب جے یو آئی کے نمائندے ہی سنبھالیں گے، مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
