ژوب (ڈیلی گرین گوادر)ژوب میں فیملی ہسپتال کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، دبئی کے الزہر ہسپتال کی ڈاکٹر ثمینہ نعمان اور ڈاکٹر اسمائیل، کمشنر ژوب ڈویژن، ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید ترین، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد رحیم مندوخیل اور دیگر نے شرکت کی۔تقریب میں بتایا گیا کہ ہسپتال زچہ و بچہ علاج معالجہ اور ٹریننگ سینٹر کے طور پر کام کرے گا، جس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور داہی کو دور دراز علاقوں کی خواتین کے علاج معالجہ کی تربیت دی جائے گی۔ ابتدائی طور پر ہسپتال 80 بیڈ پر مشتمل ہوگا، جو آہستہ آہستہ 200 بیڈ تک پہنچے گا، اور تمام ڈاکٹرز بلوچستان سے ہوں گے۔مقررین نے کہا کہ یہ ہسپتال شوکت خانم ہسپتال کے طرز پر کام کرے گا اور فلاحی اداروں کی فنڈنگ سے چلایا جائے گا، جبکہ سرکار کا کوئی دخل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے صحت مند اولاد ضروری ہے اور ہسپتال کے قیام سے ژوب کی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔تقریب میں سرکاری افسران، علاقے کے معتبرین اور قبائلی رہنما بھی شریک ہوئے، جنہوں نے مہمانوں کو روایتی پگڑی پہنائی اور گورنر بلوچستان کا شاندار استقبال کیا۔
گورنر بلوچستان کا ژوب میں زچہ و بچہ علاج معالجہ اور ٹریننگ سینٹر کے قیام کا اعلان

ٹیگز:
گورنر
